ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ میرے خیالات کو قید نہیں کر سکتے:راہل گاندھی

آپ میرے خیالات کو قید نہیں کر سکتے:راہل گاندھی

Tue, 28 Dec 2021 11:21:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ایک تقریب کے دوران مہاتما گاندھی کے خلاف کیے گئے مبینہ تبصرہ پر تنقید کی اور بابائے قوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات کو قید نہیں کیا جا سکتا۔ویاناڈسے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کو رائے پور میں ایک مذہبی تقریب کے دوران مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی تعریف کرنے والے ہندو مذہبی رہنماؤں کے ایک حصے کے تناظر میں یہ تبصرہ کیا۔

کانگریس کے سابق صدر نے مہاتما گاندھی کے حوالے سے کہاہے کہ آپ مجھے زنجیروں میں جکڑ سکتے ہیں، مجھے ٹارچر کرسکتے ہیں، اس جسم کو تباہ کرسکتے ہیں، لیکن آپ میرے خیالات کو کبھی قید نہیں کرسکتے۔ہندو مذہبی رہنما کالی چرن مہاراج نے رائے پورکے راونابھاتھا گراؤنڈ میں دو روزہ دھرم سنسدکے آخری دن اپنی تقریر کے دوران بابائے قوم کے خلاف مبینہ توہین آمیزتبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ مذہب کی حفاظت کے لیے ایک جنونی ہندو رہنما کو حکومت کا سربراہ منتخب کریں۔اس سے پہلے یتی نرسمہانند گری نے گوڈسے کی تعریف کی تھی۔

 


Share: